رسوائے زمانہ ادیبہ تسلیمہ نسرین کے ویزا میں ایک سال کی توسیع

   

نئی دہلی ۔ /21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ بنگلہ دیش ادیبہ تسلیمہ نسرین کے رہائشی ویزے میں وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک سال کی توسیع کی ہے ۔ تسلیمہ دراصل سویڈن کی شہری ہیں اور وہ ہندوستان میں 2004 ء سے رہائشی ویزا پر مقیم ہیں ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے بیان کے بموجب ان کے رہائشی ویزا میں ایک سال تک توسیع کردی گئی ہے ۔ وہ جولائی 2020 ء تک ہندوستان میں رہ سکتی ہیں ۔ 56 سالہ مصنفہ کو تین ماہ کا رہائشی ویزا جاری کیا گیا تھا ۔ انہوں نے اس میں ایک سال کی توسیع کے لئے وزیر داخلہ امیت شاہ سے ٹوئیٹر پر درخواست کی تھی ۔