رسول پورہ میں اقدام قتل واقعہ کے ملزمین گرفتار

   

حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) نارتھ زون پولیس نے اقدام قتل کے ایک واقعہ میں 7 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 جنوری کی شب وی پردیپ کمار اپنے ساتھیوں ہیمنت کمار، شیوا ، بھرت کمار، ارون اور نوین کمار کے ہمراہ ان کے ایک دوست راگھویندرا سے ملاقات کیلئے رسول پورہ آئے تھے اور وہاں ایک مندر کے پاس انتظار کررہے تھے۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے محمد عمر، خواجہ بہاء الدین حمیدی، ڈی کرشنا نے مذکورہ افراد کی اس علاقہ میں موجودگی پر سوال کیا جس پر دونوں فریقین کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور محمد عمر سنگین نتائج کا انتباہ دے کر وہاں سے چلا گیا۔ جبکہ پردیپ کمار اور اس کے ساتھی بھی وہاں سے موٹر سیکلوں پر روانہ ہوگئے اور جیسے ہی ان کی گاڑیاں انا نگر مسجد الٰہی کے پاس پہنچیں محمد عمر نے پھر ایک مرتبہ پردیپ کی گاڑی کو روک کر اس سے بحث و تکرار کیا جس کے دوران خواجہ بہاء الدین حمیدی عرف منیر نے مبینہ طور پر اپنے ساتھ لائے ہوئے چاقو سے پردیپ کمار پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ اس سلسلہ میں ہیمنت کمار نے پولیس بیگم پیٹ کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر زخمی پردیپ کمار کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا اور اسے علاج کیلئے شریک کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس حملہ میں ملوث خواجہ بہاء الدین حمیدی عرف منیر، محمد عمر، عبدالسمیع، محمد کریم، محمد شعیب، ڈی کرشنا اور سید سمیر کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے انہیں سکندرآباد کی ایک عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ ب