رسی سے بندھے لڑکے متنازعہ نعرہ بولنے پر مجبور

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں کم از کم 16 لڑکوں کو جو مبینہ طورپر گایوں کی اسمگلنگ کررہے تھے ، ایک رسی سے باندھ کر ’’گاؤ ماتا کی جئے ‘‘بولنے پر مجبور کیا گیا ۔ اُنھیں اپنے کان پکڑنے پر بھی زور دیا گیا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو آن لائین دیکھا گیا ہے ۔ پولیس نے کہاکہ اُنھوں نے مویشیوں کو درکار اجازت ناموں کے بغیر منتقل کرنے والے افراد پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ 16 لڑکوں کو جس طرح لاٹھیوں وغیرہ سے پیٹا گیا اُس تعلق سے پولیس نے لب کشائی نہیں کی ہے اور نہ ہی پیٹنے والوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔