رشبھ پنت کورونا پازیٹیو

   

لندن ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کووڈ پازیٹیو پائے گئے۔ 30 جون کو ویمبلے اسٹیڈیم میں انہیں بغیر ماسک کے دیکھا گیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ ٹیم کے مساج اسپیشلسٹ بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ انہیں بالنگ کوچ بی ارون، ودھیمان سہا اور ابھیمنیو ایشورن کے ساتھ کونٹائن کیا گیا ہے۔ اس نوعیت کی خبریں کرکٹ شائقین کو یقینی طور پر تشویش میں مبتلا کرنے والی ہیں۔ شائقین بھی یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کرکٹر کو بھی عام آدمی کی طرح محتاط رہنا چاہئے۔ بی سی سی آئی کو بھی اس طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے کرکٹرس کو کووڈ رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل کرنے کا پابند بنایا جانا چاہئے جن میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا جائے۔