رشتوں کا دوبہ دو پروگرام، اتوار کو مقرر

   

حیدرآباد ۔ 31 اگست (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام رشتوں کا دوبہ دو ملاقات پروگرام 4 ستمبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام ماڈرن فنکشن پلازہ نزد شان تھیٹر لکڑی کا پل‘‘ خیریت آباد منعقد ہوگا۔ صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ والدین اور سرپرست کو فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس ساتھ رکھنا ہوگا تاکہ رجسٹریشن بھی کرواسکیں۔ ایسے افراد جو پہلی مرتبہ اس پروگرام میں شریک ہورہے ہیں بائیوڈاٹا رجسٹریشن کروانے کیلئے انہیں 500 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگا۔ والدین کو چاہئے کہ رجسٹریشن کے وقت لڑکے اور لڑکیوں کے اپنے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز رکھیں تاکہ مشاورت کرنے میں آسانی ہوسکے۔ پروگرام میں ہی گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ (بی کام، بی اے، ایم ایس سی) ایم کام، ایم بی اے، ایم بی بی ایس، ایم ڈی، بی ڈی ایس، فارمیسی، ٹیکنیشن، ڈپلوما ہولڈرس، عقدثانی، معذورین، انٹر، ایس ایس سی اور تاخیر سے شادی ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں اور دوسرے فنی کورس پر مبنی کاؤنٹرس کا انتظام رہے گا۔ انجینئرنگ لڑکوں کیلئے سنہری موقع ہیکہ انجینئرنگ کاؤنٹر کے ذریعہ ان کے بائیو ڈاٹا کو پڑھا جاتا ہے تب ہی لڑکی کے والدین سے وہ بات چیت کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت رہے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر فون نمبر 9848004353، 9391160364 ربط کریں۔