رشتوں کے دو بہ دو پروگرام کی جھلکیاں

,

   

l سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام دوبہ دو ملاقات پروگرام کا 100 واں پروگرام شہر کے مرکزی مقام مینار گارڈن ( نیا پل ) کے وسیع و عریض ہال میں بڑے ہی آب و تاب کے ساتھ منعقد ہوا ۔
l سو ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ کو دعوت دی گئی ۔ جنہوں نے وقت مقررہ پر پہنچ کر اس پروگرام میں شرکت کی ۔
l جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست 100 ویں دوبدو ملاقات پروگرم کی صدارت کررہے تھے ۔
l جناب محمد محمود علی نے کہا کہ سیاست جو کہ صرف ایک اخبار نہیں بلکہ خدمت خلق کا ایک ایسا موثر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ ملت کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم اور ان کے روزگار سے جوڑنے کی عرصہ دراز سے کوشش کی جارہی ہے ۔ جو ثمر آور ثابت ہورہی ہے ۔
l انہوں نے اس اہم کاز کی 100 ویں منزل پر قدم رکھنے کے ضمن میں جناب زاہد علی خاں ، جناب ظہیر الدین علی خاں اور جناب عامر علی خاں کو مبارکباد پیش کی ۔۔
l جناب محمد محمود علی نے کہا کہ لاوارث افراد کی تدفین کے ضمن میں جو کام سیاست کے ذریعہ ہورہا ہے وہ قابل قدر ہے ۔
l دوبدو ملاقات کے ذریعہ شہر میں جتنے شادی خانوں میں یہ کامیاب پروگرام انجام پایا ۔ ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انوار العلوم کالج اور ممتاز کالج کے انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیا گیا ۔۔
l واضح رہے کہ اب تک ہوئے شادی خانوں خواجہ منشن ، ریڈ روز ، ملاپ گارڈن ، گولکنڈہ فنکشن ہال ، ہائی ٹیک فنکشن ہال ، ریگل کنونشن ، رائل ریجنسی ، ایس اے ایمپرئیل گارڈن کے مالکین سے اظہار تشکر کیا گیا جن کی دلچسپی اور تعاون کے باعث یہ دو بہ دو پروگرام ان کے ہاں بھی کامیاب رہا ۔
l جناب عزیز پاشاہ سابق رکن پارلیمنٹ ، جناب افتخار حسین (فیض عام ٹرسٹ ) ، جناب قمر الدین صدر نشین میناریٹی کمیشن تلنگانہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔۔
l جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ اس ملک کے مسلمان ، ہندو ، سکھ ، عیسائی ، چارمینار کے چار مینار کی طرح اپنی بلندی سے جس طرح مینار پہچانے جارہے ہیں یہ پہچانے جاتے ہیں ۔ ان کی محبت اخوت ، بھائی چارگی کو کبھی اور کسی موقع پر ختم نہیں کیا جاسکتا ۔
l سیاست کی جانب سے محکمہ پولیس میں جوانوں کی بھرتی کے لیے جو تربیت دی گئی اس کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے جس کے لیے شہر کی پولیس یہاں تک کہ سی آر پی ایف میں ہمارے تربیت یافتہ جوان ہیں ۔۔
l دوبہ دو ملاقات پروگرام تک جن سوپر وائزرس ، والینٹرس اور کارکنوں نے مسلسل تعاون کیا انہیں مومنٹو اور شال پوشی کے ذریعہ جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی ۔۔
l اضلاع کریم نگر ، ورنگل اور کرناٹک سے بھی مندوبین نے شرکت کی ۔
l اس پروگرام میں لڑکوں کے 135 اور لڑکیوں کے 296 بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن ہوئے اور جن والدین نے اس سے قبل کے دوبہ دو پروگرام ہو یا دفتر ملت فنڈ ہو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کا بائیو ڈاٹاس رجسٹریشن کروایا ہے انہوں نے بھی اس پروگرام سے استفادہ کیا ۔۔
l سیاست ٹی وی ، فیس بک اور یوٹیوب کے ذریعہ اس پروگرام کو ملک اور بیرونی ممالک تک پہنچانے کے لیے نظم کیا گیا ۔ کئی ہزار ناظرین نے اس پروگرم سے استفادہ کیا ۔
l دوبہ دو ملاقات پروگرام کا 5 بجے شام اختتام ہوا ۔ آر ٹی سی کی ہڑتال کے باعث لوگ آٹوز ، موٹر سائیکلوں ، کاروں کے ذریعہ فنکشن ہال پہنچے اور خوشنودی کا اظہار کیا ۔۔