حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست (سیاست نیوز) بہنوئی کو بیوی کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ایک شخص نے بیٹے کے ہمراہ بہنوئی کا قتل کردیا ۔ ڈنڈیگل پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی جہاں 45 سالہ انجنیلو اپنے رشتہ داروں کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ انجنیلو ناگر کرنول علاقہ کا متوطن تھا جو جگت گیری گٹہ میں بیوی بچوں سے ملاقات کے لئے آیا کرتا تھا ۔ 6 ماہ قبل سے ان کے خاندان میں تنازعہ چل رہا تھا ۔ انجنیلو کا برادر نسبتی مائسایا اس کی بیوی کی موت کا سبب انجنیلو کو مانتا تھا اور انجنیلو کے خاتمہ کیلئے انتظار کر رہا تھا ۔ کل اس نے بہنوائی کے انجنیلو کو اپنے مکان سورام میں طلب کیا ۔ اس دوران مائسایا اور اس کے بیٹے گنگو لونے اس کے ساتھی کے ہمراہ مل کر انجنیلو پر حملہ کردیا ۔ گنگولونے انجنیلو کو ہلاک کرنے سے قبل اس کی ایک بیٹی کو اطلاع دی اور بیٹی کی درخواست کو مسترد کردیا جبکہ ہلاک کرنے کے بعد دوسری بیٹی کو اطلاع دی ، پولیس ڈنڈیکل نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
