رشتہ میں تاخیر سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /12 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شادی کے رشتہ طئے ہونے میں دشواری سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 26 سالہ ریوتی نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ریوتی میاں پور علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کے رشتہ طئے ہونے میں دشواریاں پیش آرہی تھی اور شادی میں تاخیر ہو رہی تھی ۔ جس کے دلبرداشتہ ہوکر اس لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔