رشتے کی دو بہنوں میں آپسی شادی

,

   

شیومندر میں پوجا کے بعد پجاری نے شادی کی رسومات انجام دی
وارانسی ۔ 5 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ وارانسی میں رشتے کی دو بہنوں نے آپس میں شادی کرلی ۔ اُترپردیش کے شہر وارانسی میں ان کزن سسٹرس نے اپنے ارکان خاندان کی مرضی کیخلاف ایک مندر میں ایک دوسرے کو ور مالا پہناکر شادی کرلی ۔ یہ دونوں لڑکیاں روہنیا کی رہنے والی ہیں ۔ ان دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور شیومندر پہونچ کر پجاری سے کہا کہ وہ ان کی شادی کرادے ۔ پجاری نے ابتداء میں شادی کرانے سے انکار کردیا لیکن دونوں لڑکیاں مندر میں دھرنا دے کر بیٹھ گئیں جس پر مجبور ہوکر پجاری کو شادی کی رسم ادا کرنی پڑی ۔