رشمیکا اور وجے کی فروری میں شادی !

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔ 30 ڈسمبر (ایجنسیز) جنوبی ہند اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا اور مقبول اداکار وجے دیوراکونڈا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے سبب خبروں میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں 26 فروری 2026 کو راجستھان کے خوبصورت شہر اْدے پور میں واقع ایک تاریخی محل میں نہایت سادہ اور نجی تقریب کے ذریعے شادی کر سکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حیدرآباد میں دونوں کی ایک نجی تقریب کے دوران منگنی بھی ہو چکی ہے، تاہم اس حوالے سے نہ رشمیکا مندانا اور نہ ہی وجے دیوراکونڈا نے باضابطہ طور پر کوئی تصدیق کی ہے۔ دونوں اداکار ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے آئے ہیں۔