ممبئی۔ اس وقت ہندوستان میں سب سے زیادہ مانگ میں موجود اداکارہ رشمیکا مندنا نے آنے والی فلم ’پشپا: دی رول، جسے عام زبان میں پشپا2 کہا جارہا ہے اس کی شوٹنگ شروع کر دی ہے جس میں الو ارجن مرکزی کردار کیلئے اداکاری کر رہے ہیں۔ مندنا نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے سیٹ سے ایک جھلک شیئر کیا۔ وہ سیکوئل میں سری والی کا کردار دوبارہ نبھائیں گی۔ اس نے ایک تصویر شیئرکی اور اس کا عنوان نائٹ شوٹ دیا ہے ۔ رشمیکا نے اپنی آنے والی بالی ووڈ فلم اینیمل کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے، جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا ہیں۔رشمیکا کی آنے والی فلموں کا تذکرہ کریں تو یہ خوب رو اداکارہ فلم رینبو اور وی این آرٹریو میں بھی نظر آئیں گی۔