حیدرآباد ۔ شری ولی یعنی پشپا 2 کی ہیروئین رشمیکا مندنا کے دونوں ہاتھوں میں گھی اور سر کڑاہی میں ہے۔ یہ کہاوت رشمیکا منڈنا کے ساتھ بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلم پشپا 2 نہ صرف باکس آفس پر زبردست کمائی کررہی ہے بلکہ رشمیکا کے ہاتھ میں کئی بڑے پروجیکٹس بھی ہیں۔ رشمیکا پہلے ہی سلمان خان کے ساتھ فلم سکندرکررہی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب رشمیکا بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان کے ساتھ اسکرین پر رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ رشمیکا مندنا سوپر ہٹ فلم امران کے مرکزی اداکار شیوکارتھیکیان کے ساتھ بھی فلم کر رہی ہیں۔ ان دنوں ساؤتھ سنیما میں یہ بحث زوروں پر ہے کہ یہ فلم کیا ہوگی اور اس کی ہدایت کاری کون کرے گا۔ شیوکارتھیکیان اور رشمیکا ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں، جو ایک رومانوی ایکشن فلم ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق، شیوکارتھیکیان نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ سبی چکرورتی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈان میں مرکزی اداکارکے طور پر نظر آئیں گے۔ اب خبر یہ ہے کہ رشمیکا نے اس فلم کے بنانے والوں سے بھی بات کی ہے اور وہ اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے طور پرکام کریں گی۔ سینی جوش کے مطابق فلم ڈان کی شوٹنگ جنوری 2025 کے اوائل میں شروع ہوگی۔ اس فلم میں رشمیکا مند نا اور شیوکارتھیکیان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے اور مداح اس کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ فی الحال، شیوکارتھیکیان ایک بلا عنوان فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایت کاری مروگادوس نے کی ہے۔ یہ رشمیکا مندنا کے لیے اچھی بات ہے اور رشمیکا کے پاس 2025 میں عید کے وقت ایک اور فلم سکندر آئے گی جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ رشمیکا مند نا کی آنے والی فلموں میں چھوا کا نام بھی شامل ہے۔ اس میں مرکزی اداکار وکی کوشل ہوں گے اور رشمیکا مندنا مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی رشمیکا آیوشمان کھرانہ کے ساتھ فلم تھاما میں بھی نظر آئیں گی جو2025 کی دیوالی پر ریلیز ہوگی۔