حیدرآباد۔ سب انسپکٹر پولیس ناچارم اور دو پولیس کانسٹبلس کو رچہ کنڈہ کمشنر نے معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ غیر قانونی گٹکھا فروخت کرنے والے ایک خاطی شخص سے سب انسپکٹر پولیس ناچارم شیوا کمار اور کانسٹبلس ای راملو اور ایم اشوک نے رشوت حاصل کی تھی اور گٹکھا فروخت کرنے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ان کی مدد کررہے تھے۔ ایک خفیہ اطلاع پر تحقیقات کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے رپورٹ کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اقدام کیا اور شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ایسی کسی بھی شکایت و اطلاع پر پولیس کو آگاہ کریں اور 9490617111 رچہ کنڈہ کے واٹس ایپ نمبر پر اطلاع دیں۔