حیدرآباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) محکمہ پولیس میں رشوت خور بدعنوان عہدیداروں کے چہرے ایک کے بعد ایک سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ روز میاں پور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کی گرفتاری کے بعد ایسا ایک اور سب انسپکٹر کی رشوت خوری کا معاملہ منظر عام پر آیا۔ جہاں محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے سب انسپکٹر پولیس پرامول پولیس اسٹیشن ضلع وقارآباد ٹی چندرا شیکھر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس کے خلاف میاپور کے ایم پی ٹی سی رکن سرینواس نے اے سی پی سے مسئلہ کو رجوع کیا تھا۔ شکایت گذار سے متعلق ریت کے ٹریکٹر کے مسئلہ میں اس سب انسپکٹر نے کورٹ کانسٹبل کرشنا ریڈی کے ساتھ مل کر 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ قسطوں میں رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
