رشوت ستانی کے الزام میں سب انسپکٹر گرفتار

   

میدک ۔ 9 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے نواحی منڈل حویلی گھن پور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پولیس کے آنندگوڑ 20 ہزار رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کی جال میں پھنس گئے۔ بتایا جاتا ہیکہ میدک ٹاؤن کے گنگا دھر جو ریتی کا کاروبار کرتا ہے، پولیس حویلی گھن پور نے چند دن پہلے گنگا دھر کے ریتی ٹریکٹر ضبط کرلئے تھے۔ جس کی رہائی کے لئے انسپکٹر نے 50 ہزار کی رقم طلب کی جس میں 20 ہزار کی رقم ایک درمیانی آدمی مستان سے حاصل کرتے ہوئے انسپکٹر گوڑ رنگے ہاتھ پکڑے گئے۔ اے سی بی عہدیداروں نے انسپکٹر آنندگوڑ کے ساتھ درمیانی ایجنٹ مستان کو بھی گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔