رشوت ستانی کے الزام میں پنچایت سکریٹری گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ عبداللہ پور میٹ ( ضلع رنگاریڈی ) منڈل کے موضع گوریلی سے تعلق رکھنے والے سی راجو نے مکان تعمیر کرنے کی اجازت کے حصول کے لیے پنچایت آفس میں درخواست پیش کی اور چار ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مکان تعمیر کرنے کی اجازت حاصل نہ ہونے پر پنچایت سکریٹری چندر شیکھر سے ملاقات کی ۔ جس پر چندر شیکھر پنچایت سکریٹری نے واضح طور پر کہدیا کہ جب تک 25 ہزار روپیے ادا نہیں کئے جاتے تب تک اجازت کا حصول ممکن نہیں ہوگا ۔ پنچایت سکریٹری کے اس اظہار پر سی راجو نے فوری طور پر اینٹی کرپشن عہدیداروں سے رجوع ہو کر صورتحال سے واقف کروایا ۔ جس پر مسٹر سوریہ نارائنا ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اینٹی کرپشن بیورو کی نگرانی میں رقم فراہم کیے جانے پر سی راجو نے پنچایت سکریٹری چندر شیکھر کو 25 ہزار روپیے حوالے کرنے کے دوران اچانک دھاوا کر کے اینٹی کرپشن بیورو عہدیداروں نے چندر شیکھر کو رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔اور رشوت کی رقم برآمد کرلی گئی اور بعد ازاں مسٹر چندر شیکھر پنچایت سکریٹری کو گرفتار کر کے کیس رجسٹر کیا ۔۔