رشوت ستانی کے خلاف کارروائی

   

نظام آباد :27؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی بی کے عہدیداروں نے 8 ہزار روپئے رشوت حاصل کرتے ہوئے کمر پلی ایم پی ڈی او آفس کے سینئر اسسٹنٹ کو رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی ڈی ایس پی شیکھر گوڑ کی اطلاع کے بموجب کمر پلی ایم پی ڈی او آفس میں کام کرنے والے آر باگیا کا 6 ماہ قبل کمر پلی سے چندور تبادلہ کیا گیا تھا اور باگیا کی سرویس بک چندور لے جانے کیلئے تفصیلات درج کرنا تھا اس بارے میں کئی مرتبہ متبادلہ کرنے کے باوجود بھی ایم پی ڈی او سنتوش ریڈی تفصیلات درج کرتے ہوئے سرویس بک روانہ کرنے سے گریز کیا اور 10ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا ۔ اس دوران سنتوش ریڈی کا تبادلہ کمر پلی سے بھکنور ہوگیا باگیا نے سینئر اسسٹنٹ کو 8 ہزار روپئے معاہدہ کے تحت حوالے کرنے پر اے سی بی کے عہدیداروں نے سینئر اسسٹنٹ ہری بابو کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر ہری بابو نے بتایا کہ سنتوش ریڈی کی احکامات پر یہ روپئے لئے گئے تھے جس پر اے سی بی نے بھکنور پہنچ کر سنتوش ریڈی کو بھی تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنا شروع کیا اور سنتوش ریڈی کے مکان پر دھاو اکرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

ضلع بیدر کے دو چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی تنقیح
بیدر /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بیدر کے تعلقہ ہلسور پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت اجئے واڑی چیک پوسٹ پر لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر تعینات آفیسر مسٹر رمیش پی ڈی اور گرام پنچایت اور ایس ایس ٹیم نے چیک پوسٹ پر آئے دو کنٹینر اور ایک بولیرو گاڑی روکر تلاشی لینے پر ان گاڑیوں میں کچا پان مسالہ اور کیمیائی پاوڈر پایا گیا جو کہ قریب 3250 کنٹل وزنی تھا ۔ یہ اشیاء پان مسالہ بنانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں جس کی قیمت لگ بھگ 987500 لاکھ روپئے ہوگی ۔ تمام اشیاء اور گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔ مختلف دفعات کے تحت کیس رجسٹر کرلیا گیا اور تین افراد کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا اور ایک مزید کارروائی چندکاپور فیملی چیک پوسٹ پر مٹالہ پولیس تھانے کے حدود میں آتا ہے تعلقہ بسواکلیان کے تحت وہاں ایس ایس ٹی ٹیم کے عہدیداروں نے ایک ماروتی کار تلاشی لینے پر 300 ساڑیاں ملی جس کی قیمت تین لاکھ ہوگی ۔ ان کارروائیوں میں شامل عہدیدار اور اسٹاف کی ایس پی بیدر نے تعریف کی ۔