حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے رشوت حاصل کرنے والے تین عہدیدار بشمول اسسٹنٹ ڈائرکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اسکول ایکریڈیشن کیلئے ایک درخواست گذار سے اسسٹنٹ ڈائرکٹر اے سائی پورنا چندر راؤ ، سپرنٹنڈنٹ ڈی جگجیون اور ستیش جونئیر اسسٹنٹ ( پی اے برائے آر جے ڈی کو گرفتار کرلیا ۔ فاروق نگر منڈل اسکول ایکریڈیشن کیلئے سی بی سی ای اسٹانڈرڈ فراہم کرنے کیلئے درخواست گذار کے شیکھر سے ان عہدیدراوں نے این او سی فراہم کرنے کیلئے 80 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔ پری پرائمری تا دسویں جماعت انگلش میڈیم سال 2023-24 کیلئے سہولت درکار تھی ۔ اینٹی کرپشن بیورو نے شکایت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ۔ ع