رشوت کے الزام میں سب انسپکٹر و ہیڈ کانسٹبل گرفتار

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو نے ایک بدعنوان سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹبل کو گرفتار کرلیا۔ میاں پور پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیڈ کانسٹبل ڈی وینکٹ ریڈی کو 30 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے میاں پور پولیس اسٹیشن احاطہ میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق ایک مقدمہ کی یکسوئی کیلئے شکایت گذار سے 50 ہزار روپئے رشوت حاصل کی گئی تھی اور آج 30 ہزار روپئے حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ہیڈ کانسٹبل وینکٹ ریڈی نے سب انسپکٹر یادگیری راؤ کی ہدایت پر ہیڈ کانسٹبل نے رشوت طلب کی تھی ۔ اے سی بی نے ہیڈ کانسٹبل اور سب انسپکٹر کو گرفتار کرتے ہوئے اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ع