حیدرآباد ۔ 23 اگست (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں ایک سب رجسٹرار کو معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اے سی بی کارروائی میںسب رجسٹرار گرفتار ہوئے تھے اور آج خود محکمہ کی جانب سے سب رجسٹرار باچوپلی کو معطل کردیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایک اراضی رجسٹریشن کے معاملہ میں سب رجسٹرار نے بڑی بھاری رقم بطور رشوت لیتے ہوئے اراضی کو گفٹ رجسٹریشن کیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سب رجسٹرار باچوپلی نے باچوپلی علاقہ میں واقع سروے نمبر 83 میں 2.3 ایکر اراضی کا معاملہ کیا اور اس اراضی کو گفٹ رجسٹریشن کرایا گیا۔ ایک کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے شکایت پر معاملہ منظرعام پر آیا۔ اسٹامپ اینڈ ڈیوٹی رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ سے کمپنی کے ذمہ داروں کی جانب سے شکایت کی گئی اور اس شکایت کے بعد سارے معاملہ کی انسپکٹر جنرل کی جانب سے انکوائری کروائی گئی اور اس رپورٹ کے فوری بعد سب رجسٹرار کو معطل کردیا گیا۔ع