رشپھ پنت اپنی ساتھی ایشا کے ساتھ تعطیلات منانے میں مصروف

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشپھ پنت اپنی ساتھی ایشا نیگی کے ساتھ برف سے ڈھکے پہاڑوں میں تعطیلات منانے میں مصرو ف ہیں جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شائع کی ہیں۔ انسٹاگرام پر تعطیلات کی یادگار تصاویر شائع کرتے ہوئے انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا ہیکہ میں خود کو آپ کے ساتھ زیادہ بہتر محسوس کرتا ہوں۔ اس سطر کے ساتھ انہوں نے دل کا اموجی بھی لگایا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کے لمحات کا ایک ویڈیو بھی شائع کیا ہے۔ رشپھ پنت اس وقت ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر ہیں جوکہ دھونی کی عدم موجودگی میں یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اتوار کو گوہاٹی میں شروع ہونے والے سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 مقابلہ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ دوسری جانب ایشا نیگی نے اپنے انسٹاگرام پر دوستی کے پانچ سال اور مستقبل جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے تصاویر شائع کی ہیں اور تصاویر کے ساتھ کئی محبت بھرے جملے بھی تحریر کئے ہیں۔