نئی دہلی : سوپر 100 بیڈمنٹن کے 2 ٹورنمنٹ رشین اوپن 2021 اور انڈونیشیا ماسٹرس کو کورونا کی تحدیدات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے معاملات اور اس کے سدباب کے لئے عائد کی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے منتظمین کو مذکورہ ٹورنمنٹ کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا مذکورہ ایونٹس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ رشین اوپن کا 20 تا 25 جولائی اور انڈونیشیا ماسٹرس کا 5تا 10 اکٹوبر انعقاد ہونا تھا۔