رشی سونک کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے مستعفی

   

لندن : برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے اور آج سے 29 جولائی تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق امیدواروں کو ووٹنگ کے پہلے دور کیلئے 10 ایم پیز کی حمایت درکار ہوگی جبکہ حتمی 2 امیدواروں میں کسی ایک کا انتخاب ووٹ سے مشروط ہوگا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ سے کرایا جائے گا اور پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان 2 نومبر کو ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے لیڈر کے انتخاب تک رشی سونک قائم مقام کے طور پر قیادت کریں گے۔
نائیجر کی مغربی سرحدوں پر دہشت گردانہ حملے میں 15 فوجی ہلاک
تلبیری : نائیجر کے مغرب میں دہشت گردانہ حملے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔وزارت دفاع کے بیان کے مطابق تلبیری کے علاقے میں تعینات فوجی یونٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔اس حملے میں 15 فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔تلبیری، “سہہ ملکی سرحد” کے نام سے منسوب نائیجر، مالی اور برکینا فاسو کی مشترکہ سرحد پر واقع ہے۔مذکورہ سرحدی علاقے میں القاعدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گرد گروہ اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔