لندن : برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کو بڑا جھٹکا، حکمراں جماعت کو ضمنی الیکشن میں تین میں سے دو نشستوں پر شکست ہوگئی۔ کنزرویٹو پارٹی 20 ہزار کی اکثریت والی نشست بھی نہ بچا سکی۔ لیبر نے سیلبی اینڈ اینسٹی کی نشست، لب ڈیم نے سمرٹن اینڈ فروم کی نشست جیت لی۔ کنزرویٹو پارٹی صرف بورس جانسن کے استعفیٰ سے خالی نشست ہی جیت پائی۔ واضح رہے کہ نشستیں کنزرویٹو پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفی دینے کے سبب خالی ہوئی تھیں۔
جولائی 2023 ریکارڈ سطح پر گرم ترین مہینہ ہو سکتا ہے، ناسا
نیویارک : ناسا کے اعلیٰ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں اس بات کا امکان ہے کہ رواں برس ریکارڈ طور پر اب تک کا گرم ترین سال ثابت ہو گا۔
