تہران۔ 15 مارچ (ایجنسیز) ایران جنگ سے قبل ایران میں عوامی بدنظمی پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی اور یہ بتایا گیا تھا کہ ایرانی عوام اب اسلامی جمہوریہ میں رہنا نہیں چاہتے اور بادشاہت کی واپسی کے خواہاں ہیں تاکہ انہیں پہلے جیسی آزادی مل سکے۔ سابق شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے بیٹے نے ایران میں ہوئی افراتفری کیلئے اہم رول ادا کیا تھا۔ انہیں شاید یہ امید تھی کہ وہ ایک بار پھر ایران کے شہنشاہ بن سکتے ہیں، جس کیلئے انہوں نے اپنی تمام تر اُمیدیں امریکہ سے وابستہ کر رکھی ہیں۔ لیکن اب جبکہ جنگ نے شدت اختیار کرلی ہے، پہلوی کسی چوہے کی طرح بِل میں غائب ہوگئے ہیں اور ان کے کوئی ایران مخالف یا امریکہ مخالف بیانات سامنے نہیں آرہے ہیں۔