رضوان،بٹلر سیریز کے بہترِین کھلاڑی

   

ساؤتھمپٹن۔ پاک انگلینڈ سیریز کے اختتام پر پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان پاکستان کی جانب سے سیریز کے سب سے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ جوزبٹلر انگلینڈ کی جانب سے سیریزکے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تیسرا اور آخری ٹسٹ ڈرا ہوگیا۔ انگلینڈ ٹیم نے تین میچوںکی سیریز1-0 سے اپنے نام کرلی۔ میچ کے پانچویں اور آخری دنکھیل بارش اورخراب موسم کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار رہا اور میچ کے لئے42 اوورزمقررکیے گئے جن میں سے27.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں4 وکٹوں کے نقصان پر187 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم 63 رنزکے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ کے زیک کرولی کو میچ اورجوز بٹلر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان سیریز کے سب سے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔