رضوان نے روزے کی حالت میں بیٹنگ کی

   

سنچورین: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد رضوان روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے۔کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹی 20 میں محمد رضوان نے غیرمعمولی اننگز کھیلی، وہ روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے۔بابر نے کہا کہ ہم کارکردگی کا معیار اگلے میچ میں بھی برقرار رکھنے کیلیے پرعزم ہیں۔