لکھنؤ : یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدرنشین وسیم رضوی کو اس کے ڈرائیور کی بیوی نے ریپ کا موردالزام ٹھہرایا ہے۔ وسیم حالیہ دنوں میں شہ سرخیوں میں رہا جب اس نے ایک کتاب کی تالیف کرتے ہوئے اسے طبع و شائع کرایا اور اسے ’’حقیقی قرآن‘‘ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وسیم کے ڈرائیور کی بیوی نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ وسیم اس کے شوہر کو کسی نہ کسی کام کے بہانے باہر بھیج کر اس کو اپنے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا ہے۔