رعایتی فیس پر غریبوں کے علاج کے انتظامات کی ستائش

   

نظام آباد: 21۔فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابقہ پر نٹنڈنٹ سرکاری دواخانہ نظام آباد ڈاکٹر پرتیما راج کی راست نگرانی میں قلب نظام شہر نظام آباد میں حیدر آبادروڈ نزد کپیلا ہوٹل نظام آباد پاسپورٹ آفس پرگتی نگر میں(50) بستروں پر مشتمل تمام عصری سہولت جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24 گھنٹے طبی خدمات انجام دینے کی غرض سے کے بی ایس گروپس کی جانب سے پرسٹیج سپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل قائم کیا گیا تھا۔ جس کا مشاہدہ سینئر کانگریسی قائد سید نجیب علی ایڈوکیٹ، سابق ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ، سابق کارپوریٹر ایم اے قدوس، اشفاق احمد خان پاپا سابق معاو ن کارپوریٹر، نما ئندہ سیاست نرمل سید جلیل اظہر، احمد علی خان سینئر جرنلسٹ، جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد کے نمائندے حافظ عبد لولی، حافظ عبد اللہ ،مولا نا عبد الناصر ،مرزا یونس بیگ ،محمد ریاض نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پر تیما راج ، الحاج عبد الرحمن مالک مدینہ ہوٹل نرمل، ایم اے حسیب، محمد کیف کا خیر مقدم کرتے ہوئے دواخانے کی خصوصیات سے تفصیلی طور پر واقف کروایا۔ بعد ازاں ڈاکٹر پرتیما راج و دواخانہ انتظامیہ نے مہمانوں کی شالپوشی گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی ۔ واضح رہے کہ سید جلیل اظہر نمائندہ سیاست نرمل کی نگرانی میں ایک وفد آج نظام آباد پہنچ کر دواخانے میں تفصیلات حاصل کی اور ڈاکٹر پرتیما راج سے تفصیلی طور پر بات چیت کی اور دواخانہ کی خصوصیت کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے غریبوں اور ضرورت مندوں کو کم سے کم دام پر علاج معالجہ کرنے کی غرض سے دواخانہ کے قیام کے جذبہ کی ستائش کی۔