رعایتی چالانات کی ادائیگی کیلئے 4 دن باقی

   

تاحال 76.79 لاکھ زیر التواء چالانات کی ادائیگی
تلنگانہ حکومت کو جملہ 66.77 کروڑ کی آمدنی
حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے (پینڈنگ) زیرالتواء چالانات کی ادائیگی کیلئے دی گئی رعایت آئندہ چار دن میں اختتام کو پہنچے گی۔ واضح رہے چالانات ادا کرنے کی آخری تاریخ 10 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ کانگریس حکومت نے 25 ڈسمبر کو پینڈنگ چالانات کی ادائیگی کیلئے رعایت کا اعلان کیا تھا اور 26 ڈسمبر سے چالانات ادا کرنے کی سہولت فراہم کی تھی جس کی مہلت 10 جنوری کو ختم ہورہی ہے۔ حکومت کی جانب سے دی گئی اس سہولت پر عوام زبردست ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ تاحال 76.79 لاکھ چالانات سے متعلق 66.77 کروڑ روپئے ادا کردیئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کی گئی راحت کے خلاف سائبر مجرمین کی جانب سے نقلی ویب سائیٹ کے ذریعہ گاڑیاں والوں کو ٹھگنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ چالانات کی ادائیگی کے معاملے میں انہیں کوئی شکوک و شبہات ہیں تو وہ فوری 040-27852721-8712661690 (واٹس اپ) نمبرات پر اس کی شکایتیں درج کرائے۔ پولیس نے بتایا کہ زیر التواء چالانات می سیوا۔ پے ٹی ایم۔ ٹی ویالٹ۔ نیٹ بنکنگ کے ذریعہ بھی قبول کی جائیں گی۔ حکومت نے بائیکس اور آٹوز کو 80 فیصد فور وہیلرس کو 60 فیصد آر ٹی سی بسوں کو 90 فیصد ہیوی وہیکلس کو 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ پولیس نے بتایا کہ ریاست میں 2 کروڑ سے زیادہ پینڈنگ چالات ہیں۔ گذشتہ سال چالانات کی ادائیگی میں رعایت فراہم کرنے پر حکومت کو 45 دن میں 300 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔2