رعیتو بندھواسکیم کے ہزارہا کسان چیکس کے منتظر

   

دستاویزات کو شفاف بنانے کے نام پر حکومت کی سرد مہری پر کسان پریشان حال
حیدرآباد۔27فروری(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے پڑوسی ضلع رنگا ریڈی کے 80ہزار کسانوں کو اب بھی ریاستی حکومت کی رعیتو بندھو اسکیم کے چیکس کا انتظار ہے لیکن کوئی بھی انہیں یہ جواب دینے کیلئے تیار نہیں ہے کہ انہیں دوسرے مرحلہ کے چیکس کب حاصل ہوں گے۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کی گئی رعیتو بندھو اسکیم کے تحت تقسیم کئے جانے والے چیکس کے سلسلہ میں رنگاریڈی کے 80ہزار کسان منتظر ہیں اور ان کا کہناہے کہ چند لوگوں کے اراضیات سے متعلق دستاویزات کو شفاف بنانے کے نام پر 80ہزار کسانوں کو حاصل ہونے والے اسکیم کے فوائد کو روک دیا گیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ ریاست میں رعیتو بندھو اسکیم کے تحت تیسرے مرحلہ کے چیکس جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ رنگاریڈی کے کسانو ںکو اب بھی دوسرے مرحلہ کے چیکس حاصل ہونا باقی ہے کیونکہ انہیں اس بات کا تیقن دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہاہے کہ جیسے ہی ان کے اراـضیات کے دستاویزات کی تنقیح کا عمل مکمل ہو جائے گا انہیں چیکس کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دستاویزات کی تنقیح کا عمل صرف 10ہزار کسانوں کا کیا جانا ہے اور 80ہزار کسانوں کے چیکس روک دئیے گئے ہیں۔