رعیتو بندھو اسکیم پر پیر سے عمل آوری : ہریش راؤ

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ 27 نومبر سے کسانوں کے بینک کھاتوں میں رعیتو بندھو اسکیم کی رقم جمع کی جائے گی ۔ ٹینگو ، ٹینگو آواز کے ساتھ ہر کسان کو اس کی اطلاع فون کے ذریعہ مل جائے گی ۔ ہریش راؤ نے آج اسمبلی حلقہ پالاکرتی میں بی آر ایس امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے قائدین ریونت ریڈی ، اتم کمار ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین نے سنٹرل الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے رعیتو بندھو اسکیم کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرنے سے روکنے کی حکومت کو ہدایت دینے کی اپیل کی جس کی وجہ سے حکومت رقم نہیں جمع کراسکی ۔ کل شام سنٹرل الیکشن کمیشن نے رعیتو بندھو اسکیم کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے ۔ آج ہفتہ اور کل اتوار ہے بینک تعطیلات کے باعث حکومت پیر 27 نومبر سے کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرے گی ۔ بی آر ایس پارٹی کو حاصل ہونے والی عوامی تائید سے کانگریس اور بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔ عوام کو فلاحی اسکیمات کے ثمرات پہونچانے سے روکنے کی سازش کررہی ہیں مگر بھگوان بھی بی آر ایس پر مہربان ہے ۔۔ ن