رعیتو بندھو امدادی تقسیم کی اجازت

   

حیدرآباد 24 نومبر ( سیاست نیوز ) کسانوں کو راحت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ربیع سیزن میں زرعی سرگرمیوں کیلئے رعیتو بندھو اسکیم کی امدادی رقم تقسیم کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ امدادی رقم کی تقسیم کا جمعہ سے آغاز ہوگیا ۔ عہدیداروں نے فوری طور پر رقم کی تقسیم کا آعاز کردیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 7,300کروڑ روپئے راست 65 لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کئے جائیں گے ۔ یہ کام آدو یوم میں کرلیا جائیگا ۔