نیویارک: اقوام متحدہ نے جمعہ کو کہا کہ جنوبی غزہ شہر کو اسرائیل کے مکمل زمینی حملے کا خطرہ ہونے کی وجہ سیایک لاکھ سے زیادہ لوگ رفح سے فرار ہو چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں یونیسیف کے سینئر ایمرجنسی کوآرڈینیٹر ہمیش ینگ نے رفح سے ویڈیو لنک کے ذریعہ جنیوا میں بریفنگ میں بتایا کہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ رفح سے فرار ہو چکے ہیں۔