غزہ : اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے پیشِ نظر معصوم بچوں، خواتین اور مردوں سمیت جانور بھی بے گھر اور سخت مشکل میں ہیں۔ اسرائیل اپنی تاریخی بدترین بربریت اور ظلم کے نتیجے میں تاحال فلسطینیوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام ہے۔ غزہ سے رفح نقل مکانی کرنے والے چڑیا گھر کے رکھوالے نے اپنی نئی پناہ گاہ، خان یونس میں ایک عارضی چڑیا گھر قائم کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے بعد رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی سے اپنے جانوروں کے ہمراہ جان بچا کر غزہ کے شہر خان یونس پہنچنے والے نوجوان، فتحی احمد نے عارضی چڑیا گھر قائم کرتے ہوئے پیچھے رہ جانے والے اپنے جانوروں کے لیے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔