غزہ : غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ اگلے چھ سے آٹھ ہفتے کے دوران رفح میں جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ کے انتہائی جنوب میں منظم جنگی یلغار کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج حماس کے مکمل خاتمے کیلئے رفح میں بھرپور جنگی کارروائی ضروری بتا رہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے رفح پر حملے کی مخالفت کرنے والے ملک ہمیں جنگ جیتنے سے روکنا چاہتے ہیں۔اسرائیلی فوج کے سربراہ سمجھتے ہیں کہ رفح پر حملہ کر کے اسرائیل کی باقی رہ جانے والی جنگی صلاحیت کو کافی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور اس طرح وہ اپنی بمباری کی جنگی شدت میں کمی لانے کے مرحلے میں داخل ہو سکتی ہیں۔اس بارے میں دو اسرائیلی حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آزادانہ گفتگو کی۔
