رفح پر حملے بند نہ ہوئے تو پورے خطہ کو خطرہ : اقوام متحدہ

   

Ferty9 Clinic

نیو یارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہاہے کہ غزہ کی صورتحال بہت سنگین ہے، اگر اسرائیلی جارحیت نہ روکی گئی تو پورے خطہ کو خطرہ ہے، دنیا میں امن ہماری اولین ترجیح ہے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے غزہ کا انفرااسٹریکچر تباہ ہوگیا ہے، اسرائیل کی رفح کی طرف پیش قدمی مزید تباہی مچائے گا، لاکھوں فلسطینی یہاں غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ گوٹیریس نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی قائم کی جائے اور تمام قیدیوں کو غیر مشروط رہا کیا جائے، اس کا نتیجہ فوری طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور سابقہ معاہدوں کے مطابق دو ریاستی حل کی صورت میں نکلنا چاہیے۔