رفح پر حملے کی منظوری دے دی ہے: نیتن یاہو

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے رفح پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور وہ علاقے سے شہریوں کو نکالنے کے منصوبے کو جلد ہی منظور کر لیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے پریس دفتر کے مطابق، وزیر اعظم نیتن یاہو نے 18 مارچ کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنے فون رابطے کے بارے میں بیان دیا۔نیتن یاہو نے دلیل دی کہ میں نے اور بائیڈن نے ابتدائی طور پر اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ حماس کو ختم کر دیا جانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ تاہم یہ کوئی راز نہیں ہے کہ جنگ کے دوران اس مقصد کو حاصل کرنے کے بہترین طریقے کے بارے میں ہمارے درمیان اختلافات موجود تھے۔