حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) رقمی بے قاعدگیوں کے ایک معاملہ میں عدالت نے سابق بنک منیجر کو دو سال کی سزاء سنائی ہے۔ چیتنہ پوری پولیس نے سال 2015ء کے اس معاملہ میں آج مکمل چارج شیٹ کو عدالت میں داخل کیا اور ایل بی نگر کی ایک عدالت نے اس مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے 57 سالہ خاتون سابق بنک منیجر ایس بی آئی کو دو سال کی سزاء اور 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس خاتون نے سابق بینک منیجر کے خلاف ریجنل منیجر ایس بی آئی سے شکایت درج کی تھی کہ بنک منیجر نے رقمی ہیراپھیری کی ہے اور بے قاعدگیاں پیش آئی ہیں۔ پولیس نے اس مقدمہ میں مکمل چارج شیٹ کو عدالت میں پیش کردیا۔