این پی سی آئی کی منظوری، تلنگانہ پے مینٹس ایپ نے ایک اور سنگ میل پار کیا
حیدرآباد: آن لائین لین دین کے لیے تلنگانہ حکومت کی جانب سے متعارف ’ٹی ویالٹ‘ ایک اور نیا سنگ میل پار کیا ہے۔ بہت جلد روپے کارڈ سے مربوط ہونے والا ہے۔ اس کارڈ کے ا ستعمال کیلئے کسی صورت بینک تفصیلات بتانے کی ضرورت نہیں ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سے ادائیگی مزید محفوظ رہے گی۔ تلنگانہ حکومت نے ٹی ویالٹ تیار کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے روپے کارڈ کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ دونوں سرکاری ادارے رہنے کی وجہ سے ڈیجیٹل ادائیگی مزید محفوظ اور بھروسہ مند رہے گی۔ روپے کارڈ کی اجرائی مرکزی حکومت کے ادارے نیشنل پے مینٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے منظوری دی ہے۔ ای کے وائی سی مکمل کرنے والوں کو کارڈس منظور کئے جائیں گے۔ ٹی ویالٹ فی الحال گوگل پے، فون پے جیسے عام پے منٹس ایپ کی طرح کام کرے گا۔ اس میں رجسٹرڈ صارفین اپنے بینک تفصیلات یا ڈبٹ کارڈ کی تفصیلات کی بنیاد پر ویالٹ میں رقم ڈال سکتے ہیں اسکو اب مزید روپے کارڈ منظور کیا جارہا ہے۔ اس سے ٹی ویالٹ میں ڈالی جانے والی رقم ڈیٹ کارڈ میں نظر آئیگی۔ کسی بھی رقمی ادائیگی کے موقع پر ویالٹ میں موجود رقم کو ایپ سے امکان کرتے ہوئے یا کارڈ کو سوائپ کرکے ادا کیا جاسکتا ہے۔ عام ڈیبٹ، کریڈیٹ کارڈ کی طرح ٹی۔ روپے کارڈ کا بھی کارڈ نمبر، سی وی وی نمبر، ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے۔ ٹی۔روپے کارڈ کے استعمال کیلئے بینک تفصیلات کی ضرورت نہیں ۔ ویالٹ میں موجود رقم کارڈ میں نظر آئیگی اگر کارڈ دھوکہ بازوں کے ہاتھ لگتا بھی ہے تو کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔ رقمی لین دین کیلئے دوگنا محفوظ رہیگا۔ ڈیجیٹل لین دین کی حوصلہ افزائی کی خاطر تلنگانہ حکومت نے ملک میں سب سے پہلے یکم جون 2017ء کو پہلی مرتبہ اس ویالٹ کو متعارف کرایا۔ فی الحال ٹی ویالٹ کے 12 لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں اور 2 کروڑ روپئے سے زیادہ رقمی لین دین ہوا ہے۔