رقم سے بھری گاڑی کیساتھ فرار ہونے والا ڈرائیور گرفتار

   


حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) رقم کے ساتھ فرار ہونے والے شخص کو پولیس راجندر نگر نے گرفتار کرلیا جو رقم سے بھری گاڑی کے ساتھ فرار ہوگیا تھا۔ راجندر نگر پولیس نے ڈائل 100 پر حاصل شکایت کے بعد چوکسی اختیار کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عطاپور کے علاقہ میں اے ٹی ایم سنٹرس سے ڈرائیور گاڑی کے ساتھ فرار ہوگیا تھا۔ گاڑی جس میں رقم موجود تھی، جو اے ٹی ایم سنٹرس میں رقم جمع کرنے کی خدمات پر مامور تھی، روزانہ کے معمول کے طرز پر عطاپور پہونچی، ڈرائیور گاڑی میں موجود تھا جبکہ سوپروائزر سکیورٹی گارڈ اے ٹی ایم سنٹر میں رقم جمع کرنے کے لئے گئے جیسے ہی سوپروائزر اور سکیورٹی گارڈ مصروف ہوگئے ان کی مصروفیت کا فائدہ اُٹھاکر ڈرائیور گاڑی کے ساتھ فرار ہوگیا۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے اس ڈرائیور کو گاڑی کے ساتھ قسمت پور علاقہ میں گرفتار کرلیا۔ ع