حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) رقم کیلئے بھانجہ کا اغواء کرنے والے ماموں اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ الوال پولیس نے بچہ کے والدین کی شکایت پر فوری اقدام کرتے ہوئے بچہ کو اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد کروالیا اور والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق کم عمر لڑکے کا ایک ماموں نے اغواء کیا۔ بچہ اچانک لاپتہ ہونے پر والدین پریشان تھے کہ اس دوران انہیں تاوان کیلئے فون کال حاصل ہوا۔ اغواء کاروں نے 20 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ فون کال کے بعد بچہ کے والدین نے فوری پولیس میں شکایت کی ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد پولیس نے اغواء کاروں کا پتہ چلالیا اور فوری انہیں دبوچ لیا۔ اغواء کرنے والا بچہ کا ماموں نکلا جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سازش تیار کی تھی۔ع