رقہ میں داعش کا حملہ، 10حکومت نواز شامی جنگجو ہلاک

   

دمشق : دولت اسلامیہ عراق وشام المعروف داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے اپنے سابقہ مضبوط گڑھ الرقہ میں شامی فوج کے دس فوجیوں اور نیم فوجی ملیشیا کے اہل کاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یہ بات جنگ کی مانیٹرنگ کرنے والی ایک تنظیم نے منگل کے روز بتائی۔انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری کے مطابق داعش نے شامی حکومت کے ٹھکانوں پر اور چوکیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجی گاڑیاں اور ان کے قیام کی خاطر بنایا گیا عارضی ڈھانچہ آگ لگنے سے تباہ ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے داعش کی سرگرمیاں اُتنی زور و شور سے جاری نہیں تھی جتنی شدت اب پیدا ہوئی ہے ۔