سڈنی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سال سیزن بی بی ایل میں ہوبارٹ ہریکین کی ٹیم کو شکست کسی کیلئے بھی ٹیڑھی کھیر ثابت ہورہا ہے۔ میتھیو ویڈ کی کپتانی والی اس ٹیم نے ابھی تک اپنے چاروں میچ جیتے ہیں اور پوائنٹ ٹیبل میں پہلے مقام پر ہے۔ ان کے بیٹسمینوں نے طوفانی بیٹنگ تو کی ہی ہے انکے بولروں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان میں سے ہی ایک دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر رلے میریڈتھ ہیں ، جن کی رفتار کو دیکھ کر آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی بھی حیران ہیں۔ 22 سالہ رلے میریڈتھ اپنی ٹیم ہریکین کیلئے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔ انہوں نے چار اوورس میں 15 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ رلے میریڈتھ کی بولنگ سے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کافی متاثر ہوئے ہیں۔ بریٹ لی نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں رلے کی گیند کی رفتار سے کافی متاثر ہوا۔ شاندار بولنگ۔ میریڈتھ تقریبا 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بریٹ لی ان کی اس رفتار سے کافی متاثر نظر آرہے ہیں۔