مسجد رحمت کریم نگر میں جلسہ استقبال رمضان سے مفتی عبدالفتاح عادل سبیل کا خطاب
کریم نگر /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رمضان المبارک نیکیوں کی فصل بہار کا مہینہ ہے یہ صبر کی تربیت کا مہینہ ہے یہ خدا کے حکم کو نفس کے حکم پر غالب رکھنے کا مہینہ ہے اپنی خواہش پر خدا کی خواہش اپنی پسند پر خدا کی پسند اپنی چاہت پر خدا کی چاہت کو ترجیح دینے کا مہینہ ہے یہ صبر کی تربیت کا مہینہ ہے یہ اپنا سب کچھ قربان کر کے خدا سے سب کچھ حاصل کرنے کا مہینہ ہے یہ مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے رحمت و برکت اور انوارات کا مہینہ ہے یہ دوسروں کا دکھ اور درد محسوس کرنے کا مہینہ ہے یہ روزہ سحر و افطار زکوۃ و صدقات تلاوت و اذکار انفاق و خیرات شب قدر کو پانے اور عشرہ اخیرہ میں اعتکاف کے ذریعے رب کی خوشنودی کو پانے کا مہینہ ہے یہ اپنے سے زیادہ دوسروں کو ترجیح دینے کا مہینہ ہے یہ غم گساری مساوات مواسات ہمدردی اور بلا لحاظ مذہب و ملت انسانیت کی خدمت کا مہینہ ہے اور ان سب سے بڑھ کر یہ نزول قران کا مہینہ ہے اس لیے اس مہینے کہ ایک ایک لمحے کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ماہ رمضان اسی لیے ہمیں اللہ نے عطا فرمایا ہے کہ اس کی قدر کر کے ہم اپنے روٹھے مولا کو منا لیں اپنے پروردگار کی خوشنودی کو حاصل کریں اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی عبدالفتاح عادل سبیلی نائب صدر وفاق العلماء تلنگانہ نے مسجد رحمت کریم نگر میں جماعت اسلامی ہند کریم نگر کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ استقبال رمضان سے کیا ۔مولانا نے اس موقع پر رمضان کس طرح گزاریں تفصیل کے ساتھ مخاطب کیا مولانا نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہم چاند دیکھنے کا اہتمام کریں پھر دعا کریں اور جیسے ہی ماہ رمضان کا اغاز ہو جائے تراویح کا اہتمام کریں خوب زک و شوق کے ساتھ کے نماز تراویح میں قران مجید سننے کی سعادت حاصل کریں قران کو سمجھ کر پڑھیں اس کی ایات میں غور و فکر کریں اس پر عمل کریں۔ اس کی دعوت کو عام کریں قران مجید کی طرف لوگوں کو بلائیں بذات رہنے وطن تک اللہ کے اس پیغام کو پوری جرات و ہمت کے ساتھ پہنچائیں رمضان کی ہر شب شب مبارک اور ہر روز روز سعید ہے اس لیے اس کے انوارات و برکات سے خوب خوب مستفیض ہوں ذکر کا اہتمام کریں نوافل اور قیام اللیل سے اس کے روز و شب کو آراستہ کریں گڑگڑا کر دعائیں مانگیں صدقہ و خیرات کا اہتمام کریں صاحب حیثیت لوگ اپنے معلوم کی زکوۃادا کریں سحر و افطار میں قسم کے کھانوں سے زیادہ اعمال کی فکر کرے افطار سے آدھا گھنٹہ پہلے خواتین افطار کی تیاری روک دیں اور دعاؤں میں ذکر و اذکار میں پروردگار عالم کی طرف لو لگانے میں مشغول ہو جائیں خواتین بھی تراویح کا اہتمام کریں شب قدر آئے تو اس کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہونے دیں رب تعالی شانہ کی فرمانبرداری کر کے اس کا حق ادا کریں اپنے مولا کریم کو راضی کرنے کی فکر کریں عشرہ اخیرہ میں شب قدر کو تلاش کریں اور عبادت کے ساتھ شب بیداری کا اہتمام کریں اعتکاف کے ذریعے اپنے پروردگار کے در پر اپنے اپ کو ڈال دیں اور اپنے رب کو منانے کی خوب کوشش کریں۔