اوٹکور میں امن کمیٹی کا اجلاس، ضلع ایس پی وینکٹیشور راؤ کا خطاب
اوٹکور ۔ مستقر اوٹکور کے پولیس اسٹیشن احاطہ میں امن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت نارائن پیٹ ضلع ایس پی این۔وینکٹیشورلو منعقد ہوا۔جس میں اوٹکور کے تمام مساجد کے ذمہ داران اور سیاسی قائدین اور ہندو مسلم حضرات نے شرکت کی۔اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اس کی تقدس کی بہت بڑی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر دوکانات تاجر پیشہ افراد کو چاہئے کہ رات دیر گئے تک کھلی رکھیں۔پولیس اس سلسلہ میں اجازت دے دیتی ہے۔اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس اسٹیشن میں پولیس عملہ کو کوارٹرس نہیں ہے اس کی تعمیرات کے لئے بھی شدید ضروری ہے اس کو پورا کیا جائے گا۔مکتھل سی آئی سیتیا،ایس آئی اوٹکور پروتالو،مقامی سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی،ایم بھاسکر بی جے پی نارائن پیٹ ضلع سکریٹری،بھرت کمار بی جے وائی ایم ضلع صدر،ضمیر علی امرچنتہ، ہنمنتو ایم پی ٹی سی نے کہا کہ اوٹکور میں ہندو مسلم باہمی اتحاد و اتفاق سے رہتے ہیں کچھ ایسے شر پسند عناصر رہتے ہوئے جو امن کی تہذیب کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس ایسے شرپسندوں کو آہنی پنجے سے کچل دے گی۔ اس پروگرام میں تحصیلدار تروپتیا، نائب سرپنچ عبادالرحمن، امیر مقامی جناب منصور علی،جناب مقبول احمد بڑے پیر،جناب منیر احمد گدوال،جناب محمد خورشید گدوال،ناصرخان،پی اے سی ایس چیرمین بال ریڈی،زیڈ پی ٹی سی اشوک کمار گوڑ،جناب ڈاکٹر لیاقت علی،جگدیش گوڑ کے علاوہ سیاسی مذہبی عوام شریک تھے۔