رمضان المبارک اور ایسٹر پر اجتماعات پرڈبلیو ایچ اوکا امتناع

   

Ferty9 Clinic

ویانا: رمضان المبارک کے دوران کورونا کے پھیلاؤپر ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں افطار میں لوگوں کے جمع ہونے کی وجہ سے کورونا وباکے پھیلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے ایسٹر کی تعطیلات پر بھی یہی بات لاگوکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسلمان روزے کے دوران اجتماعی افطاری کرتے ہیں ،اس حوالے سے عرب خطے میں کورونا انفیکشن بڑھ سکتا ہے، عالمی ادارہ نے خبردار کیا ہے۔ مشرقی بحیرہ روم کے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المندھاری نے کہاکہ کوروناصورتحال بہتر نہیں ہو رہی اور بہت سے ملک تشویشناک سمت کی طرف گامزن ہیں۔ رمضان کے ساتھ ساتھ ایسٹر میں بھی انفیکشن میں اضافے کا خطرہ ہو گا۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک اور ایسٹر اہم مواقع ہیں جن کو منایا جانا چاہئے لیکن اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں۔