رمضان المبارک عبادت و ریاضت و غمگساری کا مہینہ : صابر پاشاہ

   

حیدرآبادیکم مئی (پریس نوٹ) حافظ محمد صابر پاشاہ قادری خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤزنامپلی نے آن لائن کلاسیس سے خطاب کرتے ہوئے بتلایا کہ رحمت و مغفرت کا ابر کرم ہم پر سایہ فگن ہوچکا ہے۔ ’’رمضان کریم‘‘ نیکیوں کا موسم ماہِ مبارک کا پہلا عشرہ، جسے ’’عشرہ رحمت‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے، اس کے یہ ایام اور پُرنور ساعتیں امت محمدﷺ پر رب کریم کا فضل و احسان اور ایک عظیم انعام ہے۔ ’’رمضان المبارک‘‘ عبادت و ریاضت، ایثار و ہمدردی، غمگساری، رب کی رضا کی تلاش اور اس کے قرب کا مہینہ ہے۔اس میں بندہ مومن کے ہر نیک عمل اور ہر نیکی کا اجر بڑھا دیا جاتا ہے۔ یہ اہل ایمان کے انعام و اکرام کا مہینہ ہے۔ اس ماہِ مبارک میں آدمی کے ہر عمل کا اجر دس سے سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔