ایم پی بی بی پاٹل کی قیام گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام
نیالکل ۔ مرکزی حکومت کی ریاست تلنگانہ سے دھان کی عدم خریداری خلاف جاری احتجاج کے موقع پر ظہیرآباد ایم پی بی بی پاٹل نے اپنی قیام گاہ نئی دہلی میں روزداروں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں رکن اسمبلی کے مانک راو، محمد تنویر الدین ریاستی یوتھ لیڈر شیخ فرید رکن عاملہ ریلوے نے شرکت کی ایم پی بی بی پاٹل نے محمد تنویر الدین ریاستی یوتھ لیڈر اور شیخ فرید رکن عاملہ ریلوے کو کھجور کھلایا ایم پی بی بی پاٹل نے کہا کہ رمضان المبارک ہندو مسلم قومی یکجہتی کو فروغ دینے والا مبارک مہینہ ہے رمضان المبارک کے باوجود مرکزی حکومت کے خلاف منعقدہ احتجاج دھرنا میں بڑے پیمانے پر ٹی آریس قائدین نے اپنی شرکت درج کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کررہی ہے جسے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ اس مواقع پر رکن اسمبلی کے مانک راو محمد تنویر الدین ریاستی یوتھ لیڈر ٹی آریس شیخ فرید رکن عاملہ ریلوے محمد ناظم پٹیل نامہ روی کرن سابق کونسلر بلدیہ نوین ویگر موجود تھی۔