ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کے خواہشمند’’ نسک ایپ‘‘ کے ذریعہ بکنگ کرسکتے ہیں۔ وقت بک کرنے کی سہولت سعودی شہریوں، مملکت میںمقیم غیرملکیوں اور عمرہ زائرین کیلئے دستیاب ہے۔ نیز یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کہ کس دن اور کس وقت زیادہ بھیڑ ہے اور کب ہجوم کم ہے‘۔وزارت نے وضاحت کی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے بکنگ سے پہلے عمرہ ویزا جاری کرالیں۔عمرہ ویزہ کے بغیر نسک ایپ پر بکنگ نہیں ہوسکتی۔ نسک ایپ کے علاوہ توکلنا ایپ کے ذریعہ بھی بکنگ ہوسکتی ہے۔